ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی کردستان میں متنازعہ ریفرنڈم کے محرک امریکا اور اسرائیل، خامنہ ای

عراقی کردستان میں متنازعہ ریفرنڈم کے محرک امریکا اور اسرائیل، خامنہ ای

Thu, 05 Oct 2017 19:37:04    S.O. News Service

بغداد5اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں نیم خود مختار کرد علاقے میں متنازعہ ریفرنڈم کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ خامنہ ای نے ایران کے دورے پر گئے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد سرکاری ٹیلی وڑن پر کہا کہ عراقی کردستان میں اس رائے دہی سے امریکا اور اسرائیل کو فائدہ ہوا۔ اس سے قبل اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ترک صدر ایردوآن نے زور دے کر کہا تھا کہ ترکی شمالی عراق میں کردوں کی آزادی کے اس ریفرنڈم کو مسترد کرتا ہے اور اس عمل کے خلاف مزید اقدامات بھی کرے گا۔


Share: